Skip to main content
Press Release

محکمہ انصاف نے فورٹ بینڈ کاؤنٹی، ٹیکساس میں زبان کے حوالے سے رسائی سے متعلق شہری حقوق کے معاملے کے حتمی تصفیہ کا اعلان کر دیا

For Immediate Release
Office of Public Affairs

نوٹ: اس پریس ریلیز کا مختلف زبانوں میں ترجمہ کیا گیا ہے۔ ذیل میں منسلکات دیکھیں۔

واشنگٹن - محکمہ انصاف نے اعلان کیا کہ اس نے فورٹ بینڈ کاؤنٹی (Fort Bend County, FBC) کی عدالتوں سے متعلق اپنے شہری حقوق کے معاملے میں ایک حتمی تصفیہ حاصل کر لیا ہے۔ FBC نے جون 2021 کے یادداشت کے معاہدے (Memorandum of Agreement, MOA) کی تمام شرائط کی تعمیل کی ہے اور اس کے نتیجے میں محکمہ اس معاملے کو بند کر رہا ہے۔

محکمے نے ابتدائی طور پر ان الزامات کی بنیاد پر معاملہ دیکھنا شروع کیا کہ FBC عدالتوں نے انگریزی زبان کی محدود صلاحیت (limited English proficiency, LEP) رکھنے والے لوگوں کے ساتھ ان کی آبائی قومیت کی بنیاد پر امتیازی سلوک کیا اور 1964 کے سِول رائٹس ایکٹ (ٹائٹل VI) کے ٹائٹل VI کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شکایت کنندہ کے خلاف جوابی کارروائی کی جو وفاقی مالی معاونت کے کسی وصول کنندہ کی جانب سے نسل، رنگ یا آبائی قومیت کی بُنیاد پرتفریق کیے جانے کی مُمانعت کرتا ہے۔ ایک شکایت میں الزام لگایا گیا کہ FBC ڈسٹرکٹ عدالت نے LEP کے حامل ایک فوجداری مدعا علیہ کو ویتنامی مترجم کی فراہمی سے انکار کر دیا جس کی اسے درخواست کی سماعت کے لیے ضرورت تھی اور کہا کہ مدعا علیہ یا اس کے وکیل کو ایک ویتنامی مترجم کو تلاش کرنا اور اس کے لیے ادائیگی کرنا چاہیے۔ 29 جون 2021 کو، محکمہ اور FBC نے ایک MOA کے ذریعے تحقیقات کو حل کیا جس میں LEP کے حامل عدالتی صارفین کے لیے FBC کی زبان تک رسائی کی پالیسیوں میں اہم تبدیلیاں درکار کی گئیں۔

اس کے بعد سے، FBC نے LEP کے حامل عدالتی صارفین کی رسائی کو بہتر بنانے اور ٹائٹل VI کے تقاضوں کی تعمیل کرنے کے لیے اہم تبدیلیاں کی ہیں۔ مثال کے طور پر، FBC:

محکمہ انصاف کے سِول رائٹس ڈویژن کے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل Kristen Clarke نے کہا، "فورٹ بینڈ کاؤنٹی کی عدالتوں کی طرف سے اختیار کی گئی نئی پالیسیاں اور طرز عمل انگریزی کی محدود صلاحیت رکھنے والے لوگوں کے لیے زبان تک بامعنی رسائی فراہم کرنے میں مدد کر رہے ہیں۔" "مجھے امید ہے کہ دیگر عدالتی نظام فورٹ بینڈ کاؤنٹی کی مثال کی پیروی کریں گے اور عدالتی صارفین کو بغیر کسی قیمت کے مترجم کی خدمات فراہم کرنے کے لیے اقدام اٹھائیں گے۔ ہمارے ملک میں انصاف تک رسائی کو صرف انگریزی میں آپ کی مہارت کی وجہ سے محدود یا انکار نہیں کیا جانا چاہیے۔"

"فورٹ بینڈ کاؤنٹی ٹیکساس کی متنوع ترین کاؤنٹیوں میں سے ایک ہے جہاں تقریباً نصف آبادی ہسپانوی، مشرقی ایشیائی اور جنوبی ایشیائی نژاد ہے۔ ایک پراسیکیوٹر، ایک تارک وطن اور ہندوستانی نژاد، محنت کش طبقے کے والدین کے بیٹے کے طور پر، میں نے امریکہ کے نئے باشندوں کی جدوجہد کو خود دیکھا ہے جو انگریزی کو دوسری زبان کے طور پر بولتے ہیں، اور انہیں مترجم کی ضرورت، خاص طور پر عدالت کی کارروائی کے دوران، ہوتی ہے،" ٹیکساس کے جنوبی ضلع کے لیے امریکی اٹارنی Alamdar S. Hamdani نے کہا۔ "امریکہ کے اٹارنی دفتر برائے جنوبی ضلع ٹیکساس اور سِول رائٹس ڈویژن میں پراسیکیوٹرز کی انتھک محنت کی وجہ سے تمام رہائشیوں کو، قطع نظر آبائی قومیت کے، فیملی کورٹ کے معاملات، فوجداری اور عمومی سول معاملات ہینڈل کرنے کے لیے عدالتی نظام تک مکمل رسائی حاصل ہو گی۔ میں ٹیکساس کے جنوبی ضلع بھر میں ان کاوشوں کے لیے دیگر کاؤنٹیز اور آفس آف کورٹ ایڈمنسٹریشن کے ساتھ کام کرنے کا منتظر ہوں۔"

یہ معاملہ سِول رائٹس ڈویژن اور ٹیکساس کے جنوبی ضلع کے لیے امریکی اٹارنی کے دفتر کے وکلاء کے ذریعے مشترکہ طور پر ہینڈل کیا گیا۔ 

سِول رائٹس ڈویژن کے بارے میں اضافی معلومات اس کی ویب سائٹ www.justice.gov/crt پر دستیاب ہیں، اور انگریزی کی محدود صلاحیت اور ٹائٹل VI کے بارے میں معلومات www.lep.gov پر دستیاب ہیں۔ عوام کے اراکین شہری حقوق کی ممکنہ خلاف ورزیوں کی اطلاع civilrights.justice.gov/report پر یا امریکی اٹارنی کے دفتر برائے جنوبی ضلع ٹیکساس

Updated August 2, 2023

Civil Rights
Press Release Number: 23-843